23 مئی، 2026، 10:22 AM

دشمن براہ راست تصادم میں گھٹنے ٹیک چکا ہے، آیت اللہ آملی لاریجانی

دشمن براہ راست تصادم میں گھٹنے ٹیک چکا ہے، آیت اللہ آملی لاریجانی

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی استقامت نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے بعد وہ اب پابندیوں اور اقتصادی محاصرے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی جرات مندانہ مزاحمت نے دشمن کو براہ راست محاذ آرائی سے دستبردار ہونے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب دشمن نے شکست خوردہ ہو کر معاشی پابندیوں اور محاصرے کی راہ اختیار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صادق آملی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں زور دیا کہ اس معاشی محاصرے کو توڑنے کے لیے عزم، دانشمندی اور سخت نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ آج کا وقت حکام سے زیادہ بیداری اور مضبوط ارادے کا متقاضی ہے تاکہ عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے سوداگروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ پر گہری نظر اور ہوشیار انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے دشمن کی جانب سے قائم کردہ پابندیوں اور دباؤ کی دیوار کو گرایا جاسکتا ہے، جس سے معاشرے میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

News ID 1939395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha